اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی حفاظت کے ناقص انتظامات اور وائٹ ہاؤس میں کئی بارمشتبہ افراد کے گھس جانے کے بعد ہدف تنقید بننے والی امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق پیئرسن کے مستعفی ہونے کے بعد سیکرٹ سروس کےتجربہ کار اہلکار جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے مستعفی ہونے والی جولیا پیئرسن کو بلاکر ان کی خدمات کو سراہا۔
.......
/169